نئی دہلی،30جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)راکیش نایک مشرقی دہلی میں آٹو پارٹس کا کاروبار کرتے ہیں،اگرچہ کاروبار اچھا ہونے کے باوجود بھی وہ ٹیکس نہیں بھرتے، غنیمت ہے کہ ابھی تک ٹیکس حکام کی نظر میں ان پر نہیں پڑی ہے لیکن ایسا اب نہیں چل پائے گا۔جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد راکیش جیسے دوسرے لوگوں کو اپنا ٹیکس کا بیورا دینا ہوگا۔وہ نہ تو بل کے بغیر تھوک فروش سے حصے خرید پائیں گے اور نہ ہی خوردہ والے تاجر کو فروخت کر پائیں گے۔سامان اورسروس ٹیکس (جی ایس ٹی)ہفتہ سے لاگو ہو رہا ہے،اگرچہ اس پیچیدہ ساخت کو لے کر کئی تجارتی تنظیم اس کی مخالفت کر رہے ہیں لیکن آزادی حاصل کے بعد اسے ملک کا سب سے بڑا ٹیکس اصلاحات مانا جا رہا ہے۔جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد وی اے ٹی، سروس ٹیکس اور مرکزی مصنوعات کی فیس جیسے مرکز اور ریاستوں کے درجن بھر سے زیادہ ٹیکس ختم ہو جائیں گے۔
بے شک اس نئے ٹیکس فریم ورک میں فرم کو اپنے خریدو فروخت کا بیورا انوائس کے طور پر جی ایس ٹی پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ہو گا۔اس کے بعد ان بلوں کا ملاپ کیا جائے گا جس کے بعد ہی تاجروں کو ان پٹ کریڈٹ مل پائے گا۔ان سب کے لئے ضروری ہو گا کہ اشیاء بیچنے والا اور خریدنے والا دونوں تاجر رجسٹرڈ ہو،اگر کوئی تاجر رجسٹر نہیں ہو گا تو اس کو بڑی فرم سے مال حاصل ہوگا کیونکہ بڑی فرم کو اسے فروخت کئے گئے مال پر ان پٹ کریڈٹ نہیں ملے گا۔نایک نے کہا کہ ایسی صورت میں جی ایس ٹی میں رجسٹریشن کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں بچے گا۔
راکیش نایک جیسے لاکھوں لوگ جو اب تک ٹیکس دینے سے بچتے رہے ہیں انہیں جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا نہیں تو ان کا کاروبار ٹھپ پڑنے کا مکمل امکان ہے۔ایسا ہونے پر حکومت کی آمدنی میں بھی خاصہ اضافہ ہو گا۔ملک کی معیشت رفتار پکڑے گی۔دنیا کی اہم معیشتوں کے مقابلے ہندوستان کا ٹیکس -جی ڈی پی تناسب بہت کم ہے لہذا حکومت کو آمدنی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ہندوستان میں ٹیکس-جی ڈی پی تناسب محض 16.6فیصد ہے جو ترقی یافتہ ممالک کے گروپ او ای سی ڈی کے 34فیصد کے مقابلے تقریبا نصف ہی ہے،لہذا ماہرین کا اندازہ ہے کہ جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد ہندوستان کے ٹیکس-جی ڈی پی تناسب میں چار فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔